شہری کو زندہ جلانے والے سعودی شخص کو موت کی سزا سنا دی گئی

شہری کو زندہ جلانے والے سعودی شخص کو موت کی سزا سنا دی گئی

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی وزارت داخلہ نےشہری کو زندہ جلانے والے سعودی شخص کو موت کی سزا سنا دی، برات بن جبریل نے سعودی شہریت کے حامل بندر بن طہ بن محمد القرہدی کو قتل کردیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برکات نے بندر بن طہ پر پٹرول ڈال کر اسے آگ لگا ئی تھی جس کی وجہ سے بندر بن طہ کی موت ہوگئی، آگ سے چار کاریں بھی جل گئیں تھیں ،بعدازاں قاتل کی جانب سے میتھی مفیٹامائن کے غلط استعمال کا بھی انکشاف کیا گیاتھا۔ سکیورٹی حکام نے قاتل برکات کو گرفتار کرلیا اور تفتیش اور عدالتی کارروائی کے بعد اس کا جرم ثابت ہوگیا۔

مزید پڑھیں:والدہ سے اظہار عقیدت، بھارتی شہری نے تاج محل تعمیر کرا دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں