سب سے مہنگا اور سستا پیٹرول کن ممالک میں ملتا ہے؟تفصیلات سامنے آگئیں

سب سے مہنگا اور سستا پیٹرول کن ممالک میں ملتا ہے؟تفصیلات سامنے آگئیں

اسلام آباد ( کامرس رپورٹر) دنیا کے مختلف ممالک میں سب سے مہنگا اور سب سے سستا پیٹرول کی قیمت پاکستانی روپے میں کتنی بنتی ہے؟اعداد و شمار سامنے آگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا میں سب سے مہنگا پیٹرول اس وقت ہانگ کانگ میں ہے جو 2.97 ڈالر فی لیٹر ہے۔ پاکستانی روپے کے اعتبار سے ہانگ کانگ میں پیٹرول 852 روپے فی لیٹر ہے۔

سب سے معتبر اور سب سے مستند خبروں، ویڈیوز اور تجزیوں کے لیے ”پاکستان ٹائم‘ کے فیس بک اور ٹوئٹر پیج کا وزٹ کریں
یورپی ملک آئس لینڈ میں پیٹرول 672 پاکستانی روپے فی لیٹر ہے۔پڑوسی ملک بھارت میں پیٹرول کی پاکستانی روپے میں قیمت 336 روپے فی لیٹر ہے۔روس میں ایک لیٹر پیٹرول 184 اور سعودی عرب میں 178 پاکستانی روپے کا ہے۔دنیا میں سب سے سستا پیٹرول وینزویلا میں ہے، جہاں اس کی قیمت پاکستانی روپے میں پونے چھ روپے فی لیٹر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں