اسلام آباد( کامرس رپورٹر) وفاقی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے خوش کرنے کے لیے تنخواہ دار طبقے پر بھاری ٹیکس عائد کر دیئے۔
”پاکستان ٹائم“ کے مطابق بجٹ میں اس تبدیلی کے بعد جو پاکستانی شہری ماہانہ جو 2لاکھ روپے سے زائد تنخواہ لے رہے ہیں، انہیں اضافی اڑھائی فیصد ٹیکس دینا پڑے گا۔ابتدائی طور پر بجٹ تجاویز میں تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی شرح20فیصد رکھی گئی تھی جو اب ساڑھے 22فیصد کر دی گئی ہے۔
