ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک)چئیرمین سینٹ صادق سنجرانی کا روسی فیڈریشن کونسل سے خطاب،دو طرفہ تعلقات میںمضبوطی کے عزم کا اظہار کیا۔
چئیرمین سینٹ نے کہا کہ روسی تاجروں نے پاکستان میںسرمایہ کاری کے حوالے سے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا ہے جو خوش آئیند ہے،روس کے ایوان سے خطاب میرے لئے باعث اعزاز ہے،ہمارے باہمی تعلقات وقت کے ساتھ مضبوط ہو رہے ہیں۔پاکستانی حکومت اور عوام روس سے تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔تمام ملک عالمی امن کیلئے مل کر کام کریں۔
