لاہور (سپورٹس ڈیسک) پی ایس ایل سیزن 9 کے دوسرے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 16رنز سےشکست دیدی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےپشاور زلمی کو جیت کیلئے 207 رنز کا ہدف دیا تھا۔پشاورزلمی مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں چھ وکٹوں نے نقصان پر 190 رنز ہی بناسکی۔پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم 68،صائم ایوب 42 رنز بنا کرنمایاں رہے۔اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کھیل کا جارحانہ آغاز کیا اور اوپنرز نے ٹیم کو 157 رنز کا بہترین آغاز فراہم کیا تاہم 157 رنز کے مجموعی سکور پر گلیڈی ایٹرز کو پہلا نقصان سعود شکیل کی صورت میں اٹھانا پڑا۔گلیڈی ایٹرز کے اوپنر بلے باز سعود شکیل نے 47 گیندوں پر 74 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، بعد میں آنیوالے بلے باز کپتان ریلے روسو زیادہ دیر کریز پر نہ ٹھہر سکے اور 7 گیندوں پر 13 رنز بنا کر چلتے بنے۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے جا رہے میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ گلیڈی ایٹرز کو 160 رنز تک محدود کرنے کی کوشش کریں گے، دوسری بیٹنگ میں موسم کی صورتحال سے فائدہ اٹھائیں گے۔کپتان کوئٹہ گلیڈی ایٹرزرائیلی روسوونے کہاکہ ہم ٹیم میں ہائی پرفارمنس ماحول بناناچاہتے ہیں،ایک وقت میں ایک گیم پر فوکس بنانا چاہتے ہیں،نیا سیزن ہے تمام کھلاڑی پرجوش ہیں۔
