لاہور (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کے لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی )محسن نقوی کو پیشکش کی ہے کہ کرکٹ کی بہتری کیلئے میری خدمات حاضر ہیں۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے لیجنڈ کرکٹر جاوید میانداد نے ملاقات کی جس دوران کرکٹ کے فروغ اور پاکستانی کرکٹ کو پائیدار بنیادوں پر استوار کرنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ جاوید میانداد نے پی ایس ایل 9 کے کامیاب آغاز پر محسن نقوی کو خراج تحسین بھی پیش کیا۔ اس موقع پر چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ آپ لیجنڈ ہیں ، آپ کے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، انٹرنیشنل کرکٹ میں پاکستانی ٹیم کا اصل مقام بحال کرانا ہے، ٹیم ورک پر یقین رکھتا ہوں ، ٹیم کو مضبوط بنانے کے لئے مشاورت کی جا رہی ہے۔
Enter