سڈنی(سپورٹس ڈیسک)ٹی 20ورلڈ کپ کے بعد مختصر فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کی آسٹریلیا کے مایہ ناز بیٹرڈیوڈوارنرنے تصدیق کردی۔ یاد رہے کہ وارنر ٹیسٹ اور ون ڈے فارمیٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے ہیں،ویسٹ انڈیز کے خلاف کامیابی پر پلیئر آف دی سیریز کا اعزاز حاصل کرنے والے وارنر نے کہا کہ ان کا اپنے ملک کے لئے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلنے کا وقت ختم ہورہا ہے، اب نوجوانوں کے لیے وقت آ گیا ہے کہ وہ آئیں اور اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں، ہمارے یہاں بہت ٹیلنٹ موجود ہے۔
