میکسویل کی سنچری، ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کا سامنا

میکسویل کی سنچری، ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست کا سامنا

اوول(سپورٹس ڈیسک) گلین میکسویل کی شاندار سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 34 رنز سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی، ویسٹ انڈیز کی ٹیم 242 رنز کا ہدف پورا کرنے میں ناکام رہی، میکسویل نے 55 گیندوں پر 120 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، انہیں مرد میدان قرار دیا گیا۔ ”پاکستان ٹائم“ کے مطابق اتوار کے روز ایڈیلیڈ، اوول میں کھیلے گئے میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 241 رنز بنائے، گلین میکسویل نے 55 گیندوں پر 8 چھکوں اور 12 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 120 رنز بنائے، دیگر بیٹرز میں ٹم ڈیوڈ 31، مچل مارش 29 اور ڈیوڈ وارنر 22 رنز بنا کر نمایاں رہے، جیسن ہولڈر نے دو کھلاڑیوں کو آو¿ٹ کیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 207 رنز بناسکی، رومن پاو¿ل نے 63 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی، مارکس اسٹوئنز نے تین جبکہ جوش ہیزل ووڈ اور سپینسر جونسن نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں، گلین میکسویل کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں