لاہور (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل )کے نویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیاجس کے مطابق نیشنل سٹیڈیم کراچی فائنل اور پلے آف میچز سمیت 11 میچز کی میزبانی کرے گا جبکہ لاہور کا قذافی سٹیڈیم اور پنڈی کرکٹ سٹیڈیم 9،9 میچز جبکہ ملتان 5 میچز کو ہوسٹ کرے گا۔ کراچی کنگز، لاہور قلندرز، ملتان سلطانز اور اسلام آباد یونائیٹڈ اپنے ہوم گرانڈ پر 5 جبکہ پشاور زلمی 4 میچ پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گی۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں 3،3 میچ کھیلے گی جبکہ ایک میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں 25 فروری کو ہوم سائیڈ سلطانز کے خلاف کھیلے گی۔
