وہاب ریاض کو پی سی بی میں مزید ذمہ داریاںسونپے جانے کا امکان، اشارہ آگیا

وہاب ریاض کو پی سی بی میں مزید ذمہ داریاںسونپے جانے کا امکان، اشارہ آگیا

لاہور(سپورٹس) نگران وزیراعلی پنجاب اور پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے متوقع چیئرمین محسن رضانقوی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر وہاب ریاض کو ذمہ داریاں دینے کا اشارہ دے دیا اور ان کی تعریف کرتے ہوئے کہاکہ وہاب ریاض نے پنجاب میں کھیلوں کے لیے بہت کام کیا ہے، پورا ایک سال بہت محنت سے اور لگن سے کام کیا ہے۔ کھلاڑیوں کو نقد انعامات کی تقریب سے خطاب کے دوران نگران وزیر اعلی پنجاب نے کہا کہ یہ وہاب ریاض کا کھیلوں کے ساتھ لگائو کا یہ منہ بولتا ثبوت ہے کہ وہ یہ سوچتے رہتے رہتے کہ سپورٹس مین کیلئے کچھ نا کچھ کرنا ہے اور یہ کیش پرائز بھی اسی کا حصہ ہے،کاش وہاب ریاض کرکٹ پر بھی دیگر کھیلوں کی طرح کام کر لیتے، اس طرح کا لگائو ان کا کہیں اور بھی چاہیے تاکہ اس طرح کی کامیابی وہاں بھی آجائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں