فاسٹ بالر تسکین احمدنے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر غورشروع کردیا

فاسٹ بالر تسکین احمدنے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر غورشروع کردیا

ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک )بنگالیفاسٹ بالر تسکین احمد نے اپنی طویل انجری کے باعث ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر غور شروع کر دیا، وہ وائٹ بال کرکٹ پر توجہ دینا چاہتے ہیں۔ تسکینکی طرف سے بی سی بی کو بھیجے گئے خط میںبورڈ پر زور دیا گیاکہ وہ صرف وائٹ بال کرکٹ کے لیے ان پر غور کرے کیونکہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ وہ زیادہ ڈیلیور کر سکتے ہیں اور اس سے انہیں کندھے کی انجری سے صحت یاب ہونے کے لیے کافی وقت ملنے میں مدد ملے گی۔بی سی بی کرکٹ آپریشن کے چیئرمین جلال یونس نے تصدیق کی ہے کہ تسکین نے ایک خط بھیجا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ وہ طویل ورژن کی کرکٹ نہیں کھیلنا چاہتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں