پی ایچ ایف کے صدربالآخر 8 سال بعد عہدے سےالگ ہوگئے

پی ایچ ایف کے صدربالآخر 8 سال بعد عہدے سےالگ ہوگئے

لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے صدر خالد سجاد کھوکھربالآخر 8 سال بعد عہدے سےالگ ہوگئے، انہوں نے استعفی دیدیا ہے ، وہ بطورصدر8 سال 4 ماہ عہدے پر فائض رہے، انکی جگہ ہاکی کے پیٹرن اِن چیف نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے طارق حسین بگٹی کی نامزدگی کا اعلان کیا تھا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جلد جاری ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق وزرات بین الصوبائی رابطہ اور سپورٹس بورڈ کی طرف سے خالد سجاد کھوکھر کے استعفی کے ساتھ نئی سمری منظوری ہوچکی ہے۔ طارق حسین بگٹی کی نامزدگی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد اعتماد کا ووٹ لے کر آئینی طور پر پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بن جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں