شعیب ملک کی فکسنگ کے حوالے سے خبروں پر بنگلادیش پریمیئر لیگ کی فرنچائز کے مالک کا موقف بھی آگیا

شعیب ملک کی فکسنگ کے حوالے سے خبروں پر بنگلادیش پریمیئر لیگ کی فرنچائز کے مالک کا موقف بھی آگیا

ڈھاکہ(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی کرکٹرشعیب ملک کی فکسنگ کے حوالے سے خبروں پر بنگلادیش پریمیئر لیگ کی فرنچائز کے مالک کا موقف بھی آگیا اور باریشال فورچیون کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کی فکسنگ کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہیں۔ بنگالی میڈیا کے مطابق باریشال فورچون کے ترجمان میزان الرحمان نے کرکٹر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ شعیب ملک اچھے کرکٹر ہیں،، شعیب ملک نے ہماری ٹیم کے لیے بہترین کھیل پیش کیا۔ یادرہے کہ شعیب ملک لیگ کے درمیان سے ہی دبئ چلے گئے ہیں اور اطلاعات ہیں کہ وہاں ثانیہ مرزا کیساتھ مشترکہ اپارٹمنٹ کے معاملات کی وجہ سے دبئی گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں