شعیب ملک سے شادی کی تصدیق کے بعد ثنا جاوید نے پہلا بیان جاری کردیا

شعیب ملک سے شادی کی تصدیق کے بعد ثنا جاوید نے پہلا بیان جاری کردیا

سیالکوٹ، کراچی (شوبزڈیسک) پاکستانی کرکٹر شعیب ملک سے شادی کی تصدیق کے بعد اداکارہ ثنا جاوید نے پہلا بیان جاری کردیااور ان کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق ثنا جاوید سے نکاح کے اعلان کے چند ہی گھنٹوں بعد شعیب ملک نے بی پی ایل میں ایک بڑا اعزاز اپنے نام کیا، وہ اس وقت بنگلہ دیش کے شہر میر پور میں پریمئر لیگ کھیلنے میں مصروف ہیں جہاں انہوں نے رنز سکور کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے ایشیائی کھلاڑی کا اعزاز پالیا۔ثنا جاوید نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاﺅنٹ کی سٹوری میں لکھا کہ مجھے آپ پر بہت فخر ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں