لاہور (سپورٹس ڈیسک)پاکستان مینز ٹیم کے ڈائریکٹر محمد حفیظ کا سفر نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد اختتام پذیر ہوگیااور حکام نے ان کے معاہدے کی توسیع کے کاغذات نظرانداز کردیئے۔ سابق چیئرمین ذکا اشرف نے محمد حفیظ کو محدود وقت کے لیے ذمہ داری سونپی تھی ، اب محمد حفیظ کے کنٹریکٹ میں توسیع کے کاغذات نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ اور وزارت بین الصوبائی رابطہ کے دفاتر کو بھجوائے گئے لیکن انہوں نے معاہدے میں توسیع نہیں کی۔ یادرہے کہ پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف خود بھی عہدہ چھوڑ چکے ہیں۔
