جوہانسبرگ (سپورٹس ڈیسک) اسرائیلی حمایت کی وجہ سے ہٹائے گئے کپتان کی جگہ جنوبی افریقہ نے انڈر19ورلڈکپ کیلئے نئے کپتان کا اعلان کردیا اورآل راونڈر جوان جیمز کو ذمہ داری سونپی گئی ہے ۔ افریقی کرکٹ بورڈ کے مطابق 19 سالہ آل راونڈر جیمز دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرتے ہیں اور آف بریک اسپن بولنگ کرتے ہیں، انہوں نے ستمبر 2022 میں ڈیبیو کرنے کے بعد سے جنوبی افریقہ کے ڈومیسٹک سرکٹ میں باقاعدگی سے شرکت کی ہے،جیمز نے جولائی 2023 میں بنگلہ دیش کے دورے کے دوران جنوبی افریقہ انڈر 19 کی نمائندگی کی اور 28.8 کی اوسط سے پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ 75 رنز بھی بنارکھے ہیں۔
