ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر محمد حارث نے بھی شکوہ کردیا

ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر محمد حارث نے بھی شکوہ کردیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک )ٹیم میں شامل نہ کیے جانے پر قومی ٹیم کے نوجوان بیٹر محمد حارث نے بھی شکوہ کردیا اور کہا کہ پاکستان ٹیم میں واپسی پر نگائیں مرکوز ہیں، پی ایس ایل میں پرفارم کرکے پلئینگ الیون میں جلد جگہ بنائوں گا۔ ایک تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد حارث نے کہاکہ ’ میں نہیں جانتا کہ میری پرفارمنس کہاں غلط ہوئی لیکن کیرئیر میں اتار چڑھا آتے رہتے ہیں بعض اوقات بیک اپ کھلاڑی آپ سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ موقع ملنے کے حقدار ہوتے ہیں،مجھے لگتا ہے کہ جس کو بھی ٹیم سے ڈراپ کیا جاتا ہے اسے پرفارم کرنا ہوگا اور واپس آنا ہوگا، آئندہ پی ایس ایل کا مقصد اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کم بیک کروں گا‘۔ ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ مجھے ٹیم سے ڈراپ ہونے پر کوئی تکلیف نہیں ہوئی، یہ چیزیں آپ کو مضبوط بناتی ہیں‘۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں