آکلینڈ(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان ٹی 02 میچ آج شیڈول ہے اورگرین شرٹس کیخلاف میدان میں اترنے سے قبل کیوی کپتان کا بیان سامنے آگیا۔ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان دنیا کی ایک بہترین ٹیم ہے جس ٹیم کے خلاف کھیلنا ایک شاندار موقع ہوتا ہے ،کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ مقابلہ ہمارے ہاں ہو رہا ہے ایک اور شاندار مقابلہ ہوگا۔ ا ن کامزید کہناتھاکہورلڈکپ سے قبل نیوزی لینڈ میں سہ فریقی سیریزپاکستان نے جیتی، پاکستان ٹیم نے اچھا مقابلہ کیا، ہم جانتے ہیں کہ وہ کس قدر مضبوط حریف ہیں، پاکستانی کھلاڑیوں کے لیے یہ سیریز ایک اچھا موقع ثابت ہو گی۔
