محمد رضوان کو نائب کپتان بنانے کا فیصلہ کرنیوالی شخصیت کا نام سامنےآگیا

محمد رضوان کو نائب کپتان بنانے کا فیصلہ کرنیوالی شخصیت کا نام سامنےآگیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک) قومی کرکٹرمحمد رضوان کو نائب کپتان بنانے کا فیصلہ کرنیوالی شخصیت کا نام سامنےآگیا اور سلیکشن کمیٹی کنسلٹنٹ کامران اکمل نے انکشاف کیا ہے کہ یہ فیصلہ چیئرمین کا تھا، محمد رضوان نے ٹی 20میں پرفارمنس دی ہے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کامران اکمل نے بتایا کہ ہمارا کام ہیڈومیسٹک کے پرفارمرز کو سلیکٹ کرنا ہے،زیادہ اوپنرزاس لیے سلیکٹ کیے کہ ہم بینچ اسٹرینتھ بنانا چاہتے ہیں، بابر اور رضوان نے پاکستان کے لیے پرفارم کیا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں ان کاکہناتھاکہ نوجوان کھلاڑیوں کو آزمانے کا وقت ہے،یہ ٹیم مینجمنٹ پرہے،،سیزن ختم ہونے کے بعد 30لڑکوں کا پول بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں