نئی دہلی(سپورٹس ڈیسک)بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک میچ کے دوران ہی کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق34سالہ وکاس نیگی نوئیڈا میں مقامی سطح پر کھیلے جانے والے میچ کے دوران بیٹنگ کیلئے پچ پر موجود تھے،وہ جیسے ہی امیش کمار کے پاس پہنچے تو درد کی شدت کے باعث نیچے زمین پر گرگئے جس کے بعد ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں نے وکاس کو چاروں طرف سے گھیر لیا اور پھر طبی ٹیم بھی گرائونڈ میں پہنچ گئی جس کی مدد سے وکاس کو گرائونڈ سے باہر لے جایا گیا۔ بتایاگیا ہے کہ وکاس کو نوئیڈا کے قریبی ہسپتال پہنچایاگیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکےاور پچ پر ہی موت واقع ہوچکی تھی۔