50سڈنی(سپورٹس ڈیسک) 50سنچریاں مکمل کرنے پر سابق کپتان اظہر علی کا ردعمل بھی آگیااور کہاکہ مجھے فرسٹ کلاس میں 50 سنچریاں کرنے کی خوشی ہے، کرکٹ سے محبت ہے ڈیپارٹمنٹ نے بہت کچھ دیا اب واپس کرنے کا وقت ہے۔ یاد رہے کہ اظہر علی فرسٹ کلاس کرکٹ میں 50 سنچریاں سکور کرنے والے پاکستان کے 9ویں کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اپنے ایک انٹرویو میں ان کامزید کناتھاکہ دورہ آسٹریلیا کے دوران شان مسعود نے اچھی کپتانی کی جبکہ بابر اعظم کا برا وقت چل رہا ہے ، ہمیں چاہیے انہیں بیک کریں، مجموعی طورپر پاکستان کی اب تک کی پرفارمنس اچھی رہی ہے،عامر جمال نے پہلی اننگ میں بہت اچھی بیٹنگ کی۔
