بھارتی کرکٹر میچ کے دوران انتقال کرگیا

بھارتی کرکٹر میچ کے دوران انتقال کرگیا

نئی دہلی (سپورٹس+فار ن ڈیسک) بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں جاری کرکٹ میچ کے دوران نوجوان کرکٹر دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 22 سالہ اندل سنگھ کو اچانک بے چینی محسوس ہونی شروع ہوئی اور اس نے سینے میں درد کی شکایت کی،اندل سنگھ نے ساتھی کھلاڑیوں سے ہسپتال لے جانے کا کہا تاہم وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ ہسپتال لے جانے پر ڈاکٹر نے بتایا کہ اندل کو دل کا دورہ پڑا تھا اور ہسپتال لانے سے پہلے ہی اس کی موت واقع ہو چکی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں