لاہور(سپورٹس ڈیسک)2023 پاکستان کرکٹ کےلیے اچھا نہیں رہا، پاکستان ٹیم کو اب جیتنے کی سوچ رکھنی چاہیے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل راو¿نڈر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ 2023 پاکستان کرکٹ کےلیے اچھا نہیں رہا، پاکستان ٹیم کو اب جیتنے کی سوچ رکھنی چاہیے۔جیو نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے عبدالرزاق نے کہا کہ چاہتے ہیں آنے والے سال میں ملک میں خوشحالی آئے۔عبدالرزاق نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم کو اب جیتنے کی سوچ رکھنی چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ جب ہماری سوچ جیتنے کی ہوگی تو ریکننگ میں بھی بہتری ہوگی۔
