جنید خان کو انڈر 19 ٹیم میں اہم عہدہ مل گیا

جنید خان کو انڈر 19 ٹیم میں اہم عہدہ مل گیا

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹر اور سابق فاسٹ بولر جنید خان کو پاکستان انڈر 19 ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا گیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اعلامیے کے مطابق جنید خان انڈر19 ورلڈکپ میں قومی ٹیم کے بولنگ کوچ ہونگے۔پی سی بی اعلامیے کے مطابق موجودہ کوچ ریحان ریاض خاندانی مصروفیات کے باعث ورلڈکپ کےلیے دستیاب نہیں۔جنید خان نے حال ہی میں اسلام ا?باد ریجن کی بھی کوچنگ کی تھی۔ اس ٹیم نے حنیف محمد ٹرافی جیتی ہے۔جنید خان نے 107 انٹرنیشنل میچز میں 189 وکٹیں حاصل کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں