نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز ، جنوبی افریقہ نے سکواڈ کا اعلان کردیا

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز ، جنوبی افریقہ نے سکواڈ کا اعلان کردیا

جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لئےجنوبی افریقہ نے ایک نئے کھلاڑی کی قیادت میں 14رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے۔ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی )کے مطابق ٹیسٹ سکواڈ کی قیادت ان کیپڈ نیل برانڈ کریں گے،دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے جانے والی ٹیسٹ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا حصہ ہوگی۔ٹیسٹ ہیڈ کوچ شکری کونراڈ کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے میں ان کھلاڑیوں کو مبارکباد دینا چاہوں گا جو پہلی بار پروٹیز کے دورے پر جا رہے ہیں، اپنے ملک کی نمائندگی کرنا ایک حقیقی اعزاز ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں