”کینسر ہسپتال ہمارے لیے ضروری ہیں“،شاداب خان نے شوکت خانم ہسپتال کیلئے آواز اٹھا دی

”کینسر ہسپتال ہمارے لیے ضروری ہیں“،شاداب خان نے شوکت خانم ہسپتال کیلئے آواز اٹھا دی

کراچی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سپن بولنگ آل راونڈر شاداب خان نے شوکت خانم کینسرہسپتال کے لیے آواز اٹھا دی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں شاداب خان نے کہا ہے کہ شوکت خانم کینسر ہسپتال کو فنڈ ریزنگ کی اجازت کیوں نہیں دی جا رہی ہے؟ کینسر ہسپتال ہمارے لیے ضروری ہیں۔شاداب خان نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ شوکت خانم کینسر ہسپتال نے ہمیشہ حیرت انگیز کام کیا ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد کی انتظامیہ نے 28 دسمبر کو شوکت خانم ہسپتال کراچی کے فنڈ ریزنگ ایونٹ کے لیے عدم اعتراض سرٹیفکیٹ (این او سی/ اجازت نامہ) منسوخ کر دیا تھا۔کینسر ہسپتال کا فنڈ ریزنگ ایونٹ 29 دسمبر کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں منعقد ہونا تھا۔اس معاملے پر صدرِ مملکت عارف علوی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ شوکت خانم کینسر ہسپتال عالمی سطح پر تسلیم شدہ ہے، اس کے فنڈز جمع کرنے کے اجازت نامے کی منسوخی کے فیصلے کو واپس لیا جائے۔صدر نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ شوکت خانم ہسپتال کینسر کے غریب مریضوں کو جدید علاج فراہم کر رہا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ کینسر ہسپتال کے لیے فنڈز کی اجازت نہ ملنے سے مریضوں کی اموات کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں