دوسرے ٹیسٹ میچ میں  شکست کی ممکنہ وجہ مصباح الحق نے بتادی 

دوسرے ٹیسٹ میچ میں  شکست کی ممکنہ وجہ مصباح الحق نے بتادی 

  میلبرن (سپورٹس ڈیسک ) آسٹریلیا کے ہاتھوں دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی شکست کی ممکنہ وجہ سا بق کپتان مصباح الحق نے بتادی اور قومی ٹیم کی ناقص فیلڈنگ کو شکست کی بڑی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ناتجربہ کاری اور مواقع ضائع کرنے سے پاکستان ٹیم کی جیت ہار میں بدل گئی۔ انہوں نے میلبرن ٹیسٹ میں شکست پر مایوسی کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ دونوں اننگز میں دو اہم مواقع پر کیچز ڈراپ کیے گئے،آسٹریلیا میں ٹیسٹ کرکٹ کے لیے کنڈیشنز مشکل ترین ہوتی ہیں ایسی صورتحال میں پاکستان کھلاڑی بہت کم تیاری کے ساتھ سیریز کھیلنے گئے، لڑکے بھی تجربہ کار نہیں تھے، پاکستانی ٹیم کو زیادہ اچھی تیاری کے ساتھ وہاں جانا چاہیئے تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ صرف ایک ہفتے کے کیمپ کے ساتھ آسٹریلیا میں جاکر سیریز جیتنے کا صرف خواب ہی دیکھا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں