ممبئی (سپورٹس ڈیسک)سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی بھی پاکستانی کھانوں کے دیوانے نکلے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایم ایس دھونی اپنے دوستوں کیساتھ کسی ریسٹورنٹ میں بیٹھے ہیں۔ایسے میں دھونی دوستوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہتے ہیں کہ آپ کو کھانا کھانے کے لیے ایک بار پاکستان ضرورجانا چاہیے۔انہوں نے ویڈیو میں کہا پاکستانی کھانے بہت زیادہ بہترین ہیں۔
