عماد وسیم نے ٹی20 کرکٹ کا منفرد ریکارڈاپنے نام کرلیا

عماد وسیم نے ٹی20 کرکٹ کا منفرد ریکارڈاپنے نام کرلیا

میلبرن(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق آل رائونڈر عماد وسیم نے ٹی20 کرکٹ کا منفرد ریکارڈاپنے نام کرلیا اور کیلنڈر ائیر میں ایک ہزار سے زائد رنز اور 50وکٹیں مکمل کرنے والے چوتھے کرکٹر بن گئے ۔ تفصیل کے مطابق عماد وسیم نے آسٹریلیا میں جاری بگ بیش لیگ میں میلبورن سٹارز کی نمائندگی کرتے ہوئے سڈنی سکسرز کیخلاف یہ سنگ میل عبور کیا،اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ نے 2010، پاکستان کے اظہر محمود نے 2012 اور ویسٹ انڈیز کے آندرے رسل نے 2016 میں یہ ریکارڈ بنایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں