میلبرن ٹیسٹ، دو وکٹیں لینے والے میر حمزہ کا بیان بھی آگیا

میلبرن ٹیسٹ، دو وکٹیں لینے والے میر حمزہ کا بیان بھی آگیا

میلبرن(سپورٹس ڈیسک) تیسرے روز کے اختتام تک آسٹریلیا نے دوسری اننگز میں 6وکٹوں کے نقصان پر 187رنز بنالیے، کینگروز پاکستان پر 241رنز کی برتری حاصل ہے، ایسے میں دو وکٹیں لینے والے پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے فاسٹ بالر میر حمزہ نے کہا ہے کہ میلبرن کرکٹ گرائونڈ کی پچ فاسٹ بالرز کو مدد دے رہی ہے،ٹریوس ہیڈ کو آئوٹ کرنا اچھا لگا۔ پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے کہا کہ میں ان سوئنگ اور آئوٹ سوئنگ دونوں کرتا ہوں ،میں موقع کے انتظار میں تھا کہ جب بھی کھیلوں تو بہترین پرفارمنس دوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں