ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کے فیصلوں کیخلاف کھلاڑی پھٹ پڑے

ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کے فیصلوں کیخلاف کھلاڑی پھٹ پڑے

میلبرن(سپورٹس ڈیسک)ٹیم ڈائریکٹر محمد حفیظ کے فیصلوں کیخلاف کھلاڑی پھٹ پڑے ہیں اور سختیوں پر ناراضی کا اظہار کیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے کھلاڑیوں کیلئے نئے ایس او پیز وضح کیے ہیںاور کہا کہ دورہ آسٹریلیا کے دوران اگر کوئی بھی کھلاڑی گراونڈ میں سویا ہوا دکھائی دیا یا وہ ایکٹیو دکھائی نہ دیا تو اسے 500ڈالر جرمانہ ہوگا۔ ذرائع کے مطابق نئے ایس اوپیز سے متعلق کھلاڑیوں نے غیر رسمی گفتگو میں اپنے خیالات کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کو انڈر 16کی ٹیم بنایا ہوا ہے اتنی پابندیاں اور سختی تو وہاں بھی نہیں ہوتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں