میلبرن(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی عبداللہ شفیق نے اپنی غلطی تسلیم کرلی اور کہا ہے کہ کوئی بھی کھلاڑی کیچ چھوڑنا نہیں چاہتا۔ دوسرے روز کا کھیل ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس سے گفتگو میںبیٹر عبداللہ شفیق کا کہنا تھا کہ یہ گیم کا حصہ ہے، مجھ سے کیچز ڈراپ ہوئے اور میں اپنی غلطی مانتا ہوں، اگر کیچ پکڑتے تو آسٹریلیا کو فرق پڑتا۔ان کاکہناتھاکہ آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز اپنی ٹیم کے اہم بالر ہیں، ہماری کوشش تھی ان کو وکٹ نہ دیں، ہمیں افسوس ہے کہ ہم نے وکٹیں دیں لیکن امید ہے یہ پارٹنرشپ لمبی چلے گی۔
