لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ آل رائونڈر یاسر عرفات کو بھی اہم ذمہ داری سونپنے کا فیصلہ کرلیا ہے اور پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا ہائی پرفارمنس کوچ بنانے کی تیاری پکڑلی ، ٹیسٹ سیریز کے بعد ہملوٹ کو تبدیل کیا جائے گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق یاسر عرفات کی تقرری ڈائریکٹر محمدحفیظ کی سفارش پر ہوئی ہے، انہیں ابتدا میں جنوبی افریقا میں پاکستان انڈر 19کا بولنگ کوچ مقرر کیا گیا تھا۔یادرہے کہ وہ نیوزی لینڈ میں کلب کرکٹ کھیل چکے ہیں۔
