گیا لاہور(سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کیلئےپاکستان نے 12 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ، اس سکواڈ میں سرفراز احمد کی جگہ محمد رضوان شامل ہوں گے جبکہ فہیم اشرف کی جگہ حسن علی کوموقع دیاگیا۔ کپتان شان مسعود کی قیادت میں اعلان کردہ سکواڈ میں امام الحق، عبد اللہ شفیق، بابراعظم ، سعود شکیل ، محمد رضوان، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی ، حسن علی ،میرحمزہ، عامر جمال اور ساجد خان شامل ہیں۔ یادرہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ کل شیڈول ہے ۔
