کراچی (سپورٹس ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی طرف سے آسٹریلیا میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والوں کی فہرست شیئرکی جسے دیکھ کر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر دانش کنیریا برس پڑے سابق کرکٹر نے لکھا کہ میں نے آسٹریلیا میں پانچ میچز کے دوران 24 وکٹیں لیں لیکن بورڈ نے میرا نام فہرست سے نکال دیا، میرے خلاف سراسر امتیازی سلوک کیا جارہا ہے۔ پی سی بی سے جاری اس فہرست میں وسیم اکرم پہلے نمبر پر ہیں، سابق وزیراعظم اور فاسٹ بولر عمران خان کا دوسرا نمبر ہے جو 13 میچوں میں 45 وکٹیں حاصل کرچکے ہیں۔ دیگر کھلاڑیوں میں اقبال قاسم، سرفراز نواز، مشتاق احمد، ثقلین مشتاق اور محمد آصف شامل ہیں۔
