شاداب خان نے یکے بعد دیگرے کھلاڑیوں کے ان فٹ ہونے کی وجہ بے نقاب کردی

شاداب خان نے یکے بعد دیگرے کھلاڑیوں کے ان فٹ ہونے کی وجہ بے نقاب کردی

لاہور (سپورٹس ڈیسک ) قومی کرکٹرشاداب خان نے یکے بعد دیگرے کھلاڑیوں کے ان فٹ ہونے کی وجہ بے نقاب کردی اور کہا کہ بہت زیادہ کرکٹ کی وجہ سے کھلاڑی ان فٹ ہورہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو میں آل راونڈر نےکہا کہ ایک میچ ہارنے سے کچھ نہیں ہوتا، قومی ٹیم سیریز جیتنے آسٹریلیا گئی ہے، میلبرن اور سڈنی کی وکٹیں پاکستان کو سوٹ کرتی ہیں، میلبرن اور سڈنی کے میچز میں رزلٹ پاکستان کے حق میں آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ بہت زیادہ ہوگئی ہے، اس وجہ سے کھلاڑی ان فٹ ہورہے ہیں، جنوری کے پہلے ہفتے میں فٹ ہوجاوں گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں