اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان میں آئندہ ماہ نمائشی ٹی10 میچز کے انعقاد کا امکان ہے ۔
”پاکستان ٹائم ”کے مطابق بورڈ آئندہ ماہ انگلش کانٹی مڈل سیکس کے ساتھ راولپنڈی میں6 ٹی 10 میچز کروانا چاہتا ہے، اس میں مینز اور ویمنز دونوں مقابلے شامل ہوں گے۔قومی ٹیم کی نیوزی لینڈ سے واپسی کے بعد ان میچز کے انعقاد کا ارادہ ہے تاکہ سٹار کرکٹرز بھی ایکشن میں نظر آ سکیں۔حکام مذکورہ مقابلوں سے ملک میں ٹی 10 کرکٹ میں شائقین کی دلچسپی کا جائزہ لینا چاہتے ہیں، رسپانس دیکھنے کے بعد مزید فیصلے ہوں گے۔واضح رہے دنیا بھر میں ٹی 10 کرکٹ تیزی سے مقبولیت حاصل کر رہی ہے، یو اے ای سمیت کئی ممالک میں لیگز بھی ہونے لگی ہیں ان میں پاکستانی کھلاڑی بھی حصہ لیتے ہیں۔
