سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی واداکارہ ایمن سلیم رشتہ کی بھی شادی ہوگئی

سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی واداکارہ ایمن سلیم رشتہ کی بھی شادی ہوگئی

کراچی (شوبز ڈیسک)ڈرامے ’چپکے چپکے‘ سے انڈسٹری میں ڈیبیو کرنیوالی پاکستانی اداکارہ و ماڈل اور سابق کرکٹر سلیم یوسف کی صاحبزادی ایمن سلیم رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ پاکستان ٹائم کے مطابق ایمن سلیم نے کامران ملک سے گزشتہ روز نکاح کیا اور اس حوالے سے انہوں نے انسٹاگرام کے ذریعے شوہرکیساتھ تصویر شیئرکرکےمداحوں کو خوشخبری سنائی،ساتھ ہی ‘الحمد اللہ’ لکھا۔ اداکارہ کی جانب سے اپنے نکاح کی اطلاع دیے جانے پر مداحوں اور دوستوں کی طرف سے مبارکباد کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں