کنبیرا (سپورٹس ڈیسک ) آئی سی سی کے چارج پر عثمان خواجہ کا رد عمل سامنے آگیا ہے اور کہا ہے کہ میرا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، غزہ کے بارے میں جو لکھا وہ میرے جذبات کی ترجمانی تھی۔ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میںعثمان خواجہ نے لکھاکہ آئی سی سی کی چارج بارےکرکٹ آسٹریلیا سے بات چیت کی ہے، ماضی میں کھلاڑیوں نے آئی سی سی کی اجازت کے بغیر بازو پر پٹیاں باندھیں،بلے پر سٹیکر لگائے تب کوئی ایکشن نہیں ہوا،جیسے باقیوں کے ساتھ برتاو ہے ویسے ہی میرے ساتھ بھی ہونا چاہیے۔ عثمان خواجہ نے کہا کہ میں آئی سی سی کے ہرقوانین کی پاسداری اور احترام کرتا ہوں،میں بازو پر آرم بینڈ اب دوبارہ نہیں پہنوں گا لیکن میں جب معصوم بچوں کو مرتے دیکھتا ہوں تو مجھے اپنی بیٹی نظر آتی ہے۔
