میلبرن ٹیسٹ، پہلے میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

میلبرن ٹیسٹ، پہلے میچ میں شکست کے بعد قومی ٹیم میں تبدیلیوں کا امکان

میلبرن (سپورٹس ڈیسک )پہلے میچ میں عبرتناک شکست کے بعد آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستان ٹیم کی پلیئنگ الیون میں تبدیلیوں کا امکان ہے، سرفراز احمد کو ڈراپ کر کے محمد رضوان کو کھلائے جانے کا قوی امکان ہے۔ پی سی بی ذرائع نے بتایاکہ پاکستان ٹیم میں دوسری تبدیلی ان فٹ خرم شہزاد کی جگہ حسن علی اور میر حمزہ میں مقابلہ ہے جبکہ فہیم اشرف کو ڈراپ کر کے آف بریک بالر ساجد خان کو بھی کھلایا جا سکتا ہےتاہم وسیم جونیئر کی شرکت کا کوئی امکان نہیں ہے اور پاکستان کی اننگز کا آغاز بدستور امام الحق اور عبداللہ شفیق ہی کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں