اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) کیویز کیخلاف پہلے میچ میں پانچ وکٹیں لینے والے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر خرم شہزادپسلی میں فریکچر کی وجہ سے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہوگئے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق خرم شہزاد نے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران بائیں پسلی میں تکلیف کی شکایت کی تھی،پاکستان کرکٹ بورڈ سپیشلسٹ سے مشورہ کرنے کے بعد آئندہ کا پلان طے کرے گا جس کے بعد فاسٹ بالر کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہیب شروع کیا جائے گا۔
