نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، ٹیم میں دو تبدیلیاں متوقع

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز، ٹیم میں دو تبدیلیاں متوقع

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلیے قومی اسکواڈ کا اعلان کل ہو گا۔
”پاکستان ٹائم ” کے مطابق چیف سیلیکٹر وہاب ریاض کل دوپہر تین بجے قومی اسکواڈ کا باقاعدہ اعلان کریں گے۔قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں ایک سے دو تبدیلیوں متوقع ہیں۔ احسان اللہ اور نسیم شاہ انجری کے باعث اسکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے۔عماد وسیم کی ریٹائرمنٹ کے بعد قومی ٹیم میں متبادل آل راونڈر شامل کیا جائے گا۔ محمد نواز کی ورلڈکپ میں غیر متاثر کن کارکردگی کے باعث قومی ٹیم میں شمولیت مشکل ہے۔نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے ہائی پرفارمر صاحبزادہ فرحان اور کامران غلام میں سے کسی ایک کھلاڑی کو اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔سابق کپتان شعیب ملک اور اعظم خان کی ٹیم میں شمولیت کے امکانات کم ہیں جب کہ آصف آفریدی کی قومی ٹی ٹوئنٹی سکواڈ میں شمولیت زیر غور ہے۔ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شمولیت کا فیصلہ سیلیکشن کمیٹی متفقہ طور پر کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں