دبئی (سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور بھارت انڈر 19 ایشیا کپ کے سیمی فائنلز ہار گئے۔بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
”پاکستان ٹائم “ کے مطابق انڈر19ایشیاکپ کے پہلے سیمی فائنل میں متحدہ عرب امارات نے پاکستان کوشکست دے دی۔متحدہ عرب امارات نے پاکستان کو جیت کے لیے 194رنز کا ہدف دیاتھا،پاکستان ٹیم 182 رنز پر ا?ل ا?ﺅٹ ہوگئی۔کپتان سعد بیگ50رنز بنا کر نمایاں رہے،اذان اویس41،شاہزیب خان نے11رنز بنائے،عرفات منہاس8،ریاض اللہ4 اور نجب خان نے3رن کی اننگز کھیلی۔دوسری جانب بنگلہ دیش نے بھارت کو دوسرے سیمی فائنل میں شکست سے دوچار کردیا۔بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 188 رنز بنائے ، بنگلہ دیش نے مطلوبہ ہدف 6 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
