پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم،3بھائی ایک ہی ٹیم میں شامل ہو گئے

پی ایس ایل میں نئی تاریخ رقم،3بھائی ایک ہی ٹیم میں شامل ہو گئے

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں نئی تاریخ رقم ہو گئی، پہلی بار 3 بھائی ایک ہی ٹیم میں شامل ہو گئے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پی ایس ایل 9 کی ڈرافٹنگ کا مرحلہ آج اختتام پذیر ہو گیا، اسلام آباد یونائیٹڈ نے مایہ ناز فاسٹ بولر نسیم شاہ کے چھوٹے بھائیوں عبید شاہ اور حنین کو شاہ کو اسکواڈ میں شامل کیا۔پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار ہو گا کہ تیز گیند بازی کرنے والے تین بھائی ایک ٹیم سے کھیلیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں