اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر احمد شہزاد کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 9 میں کسی بھی ٹیم نے نہیں سیلکیٹ کیا ہے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق 32 سالہ احمد شہزاد نے نیشنل ٹی 20 کپ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا جس کے بعد کرکٹ پنڈٹ کی جانب سے کہا جا رہا تھا کہ وہ اس پی ایس ایل میں ضرور کسی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔نیشنل ٹی 20 کپ میں احمد شہزاد نے لاہور نمائندگی کرتے ہوئے 9 میچز میں 43 کی اوسط 344 رنز بنائے جب کہ ان کا اسٹرائیک ریٹ 133.33 رہا۔احمد شہزاد اس سے پہلے پی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے کھیل چکے ہیں۔ان کے علاوہ عمر اکمل، عامر یامین اور ارشد اقبال بھی کسی ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔
