اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ڈیرن سیمی پشاور زلمی کے ہیڈکوچ ہوں گے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پشاور زلمی کے ٹیم ڈائیریکٹر محمد اکرم نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل 9 کے دوران ڈیرن سیمی ہی پشاور زلمی کی کوچنگ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ پشاور میں میچز ہوں،وہاں کے لوگ پچھلے نو سال سے انتظار کرہے ہیں۔مزید بولے کہ پاکستان کی ڈومیسٹک کی اٹھارہ ٹیمیں کے پی کے کے کھلاڑیوں کے بغیر نہیں بن سکتی، پشاور کے لوگ اپنے ہوم گراو¿نڈ میں اپنی ٹیم کودیکھنے کا انتظار کررہے ہیں۔
