پاکستان کو جونئیر ہاکی ورلڈ کپ کے کواٹر فائنل میں سپین سے شکست

پاکستان کو جونئیر ہاکی ورلڈ کپ کے کواٹر فائنل میں سپین سے شکست

کوالالمپور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کو جونئیر ہاکی ورلڈ کپ کے کواٹر فائنل میںسپین نے شکست دے دی۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق پاکستان کو سپین نے 2-4 سے شکست دیکر میگا ایونٹ سے باہر کردیا۔سپین کی ٹیم نے پانچ منٹ میں تین گول اسکور کرکے بازی پلٹ دی۔کھیل کے دوسرے ہاف کے37 ویں منٹ می سپین کے کھلاڑی پال،38ویں منٹ میں ایلیکس،41 ویں منٹ میں پابلو نے گول سکور کرکے سپین کو برتری دلائی۔43 ویں منٹ میں پاکستان کے محمد سفیان خان نے پینلٹی کارنر کے زریعے گول کیا۔کپتان قومی جونئیر ہاکی ٹیم عبدالحنان شاہد نے 12 ویں منٹ میں گول اسکور کرکے پاکستان کو برتری دلائی تھی۔عالمی رینکنگ میں 12 ویں نمبر پر موجود پاکستان نے 14 سال کے طویل عرصے بعد جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل تک رسائی حاصل کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں