اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک)1996 میں اپنا ون ڈے ڈیبیو کرنے والے پا کستانی کرکٹر جنہوں نے پاکستان کے لئے تین ون ڈے کھیلے اور تمام میچز میں 0 پر آوٹ ہوئے، لیکن پھر بھی ان کا نام ” مین آف دی میچ ” میں آیا۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق جی ہاں ہم بات کر رہے ہیں شاداب کیبر کی جنہوں نے 1996 میں اپنا ون ڈے ڈببیو کیا تھا، بائیں ہاتھ کے بلے باز اور دائیں ہاتھ کے آف بریک بولر شاداب کبیر نے اپنے کیریئر کا آغاز یکم ستمبر 1996 کو انگلینڈ کے خلاف ناٹنگھم میں کیا تھا۔پاکستانی کرکٹر شاداب کبیر کا ون ڈے انٹرنیشنل ریکارڈ اتنا مایوس کن تھا جسے وہ چاہ کر بھی یاد نہیں کرنا چاہیں گے۔ 1996 میں اپنا ون ڈے ڈیبیو کرنیوالے شاداب نے پاکستان کیلئے تین ون ڈے کھیلے اور سب میں 0 پر آوٹ ہوئے۔ان میں نہ تو وہ کوئی رنز بنا سکےاور نہ کوئی وکٹ لی تاہم کامیابی کے نام پر ان کے نام صرف ایک کیچ درج ہے۔ آپ کو یہ جان کر حیرانی ہو گی کہ ان کےنام پر پھر بھی ایک مین آف دی میچ درج ہے۔ٹریٹ برج میں کھیلے گئے میچ میں آل راو¿نڈ کارکردگی کیلئے پوری پاکستانی ٹیم کو مین آف دی میچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔ اسطرح شاداب بھی اپنے ڈیبیو میچ میں ہی اس کے حقدار بن گئے۔اس میچ میں انگلینڈ نے پہلے کھیل کر مقررہ 50 اوورز میں 246 کا ہدف دیا تھا، ٹیم کی 10ویں وکٹ اننگز کے آخری اوور میں گری تھی۔پاکستانی ٹیم کی جانب سے وسیم اکرم نے سب سے زیادہ تین وکٹیں حاصل کی تھیں جبکہ وقار یونس، ثقلین مشتاق اور شاہد نذیر نے ایک ایک وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے تھے۔جس کے جواب میں پاکستانی بلے بازوں سعید انور 62 رن ، شاہد انور 37 رن ، اعجاز احمد 59 رن ، عامر سہیل 29 رن اور راشد لطیف (ناٹ آوٹ 31) کی اننگز کی بدولت 247 رنز کا ہدف 8 وکٹوں کے نقصان پرپورا کر لیا تھا۔آٹھ وکٹوں کی اس فتح کے بعد پوری پاکستانی ٹیم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا جس میں شاداب کبیر بھی شامل تھے، اس میچ میں شاداب نے ایک کیچ لیا تھا۔اس کے بعد شاداب نے ٹورنٹو میں دو اور ون ڈے میچز کھیلے لیکن یہاں بھی قسمت ان کا ساتھ نہ دے سکی اور وہ دونوں میچز میں بغیر کوئی سکور کیے پویلین لوٹ گئے تھے۔اس طرح تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں میں 0 رنز، 0 وکٹ اور ایک کیچ کے مایوس کن ریکارڈ کیساتھ شاداب کبیر کا ون ڈے کیریئر شروع ہوتے ہی ختم ہو گیا۔
