ڈھاکہ (سپورٹس ڈیسک)بنگلہ دیش کے بیٹرمشفق الرحیم نیوزی لینڈ کے خلاف میرپور ٹیسٹ کے پہلے دن ’آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ‘ پر آوٹ قرار دے دیے گئے۔
”پاکستان ٹائم “کے مطابق بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ میرپور ڈھاکا میں کھیلا جارہا ہے۔میچ کے پہلے روز بنگلادیش کے مشفق الرحیم غیر معمولی انداز میں فیلڈنگ میں مداخلت کے مرتکب پائے گئے۔مشفق الرحیم نے گیند کھیلنے کے بعد اسے اپنے ہاتھ سے روکا تو نیوزی لینڈ کے کھلاڑیوں کی اپیل پر فیلڈ امپائر نے آبسٹرکٹنگ دی فیلڈ آوٹ کے لیے فیصلہ تھرڈ امپائر کو بھیجا۔تھرڈ امپائر نے مشفق الرحیم کو جان بوجھ کر گیند روکنے پر آوٹ قرار دیا۔
