ڈونیڈن(سپورٹس ڈیسک) پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ویمن ٹیموں کے درمیان میدان سج گیا اور پہلا ٹی 20 میچ (آج) اتوار کو کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کی کپتان ندا ڈار نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ویمن کرکٹ ٹیم بہترین ٹیم ہے اسے ہوم گرانڈ پر ہرانا آسان نہیں ہوگا، پریکٹس میچز سے ہمیں فائدہ ہو گا، ہم سیریز کے منتظر ہیں، نیوزی لینڈ ویمن ٹیم بہترین ٹیم ہے، ان کے ہوم گرانڈ پر کھیلنا آسان نہیں لیکن ہمارا بالنگ اٹیک اچھا ہے اور ہم نے سپن اور فاسٹ بالنگ کا شعبہ مضبوط کیا ہے۔
